دنیشور شرما1976بیچ کے کیرلا کیڈر سے وابستہ آئی پی ایس آفیسر ہیں جو قریب دو دہائیوں تک مرکزی سراغرساں ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کیساتھ وابستہ رہے۔ وہ1991میں آئی بی کے ساتھ منسلک ہوئے اور اس دوران انہوں نے کشمیر کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں اور لکھنو میں بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے نوے کی دہائی میں رضاکارانہ طور وادی کشمیر میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور 1999کی کرگل جنگ کے بعد تشکیل دئے گئے انٹیلی جنس کے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ بن گئے۔ دنیشور شرما یکم جنوری2014کو آئی بی چیف بننے سے قبل ادارے میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے اور 31دسمبر 2016کو ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انہیں دہشت گردی اور اندرونی سلامتی سے جڑے معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔