سرینگر//مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کئے نمائندے دنیشور شرما نے آج یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اور دینشور شرما نے ریاست جموں وکشمیر میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے اور نوجوانوں میں اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنے سے متعلق معاملات پر غور وخوض کیا۔ادھرسابق فوجی کمانڈر ویسٹرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل ٹی کے سپرو نے آج یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اور لیفٹینٹ جنرل( ریٹائرڈ) سپرو نے قومی سلامتی منیجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔