لندن/یو این آئی/فوربز نے 2025ء میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کردی ۔ اس فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو بدستور پہلے نمبر ہیں جب کہ میسی دوسرے اور کریم بینزیما تیسرے نمبر پر ہیں۔ سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ، انٹرمیامی کے لیونل میسی کی 13 کروڑ، الاتحاد کے کریم بینزیما کی 10 کروڑ 40 لاکھ اور ایمباپے کی ساڑھے 9 کروڑ ڈالر ہے جبکہ لیور پول کلب کے محمد صلاح کی سالانہ آمدنی ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہے ۔