Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

دنیا کی حقیقت اور انسان کی وقعت کیا ہے؟ زاویہ نگاہ

Mir Ajaz
Last updated: December 29, 2023 2:27 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

قیصر محمود عراقی

دنیا موت سے پہلے کی حالت کا نام ہے اور جو حالت موت کے بعد ہے وہ آخرت کہلاتی ہے۔ دنیا میں انسان کا قیام ایک محدود وقت کے لئے ہے، انسان کا مستقل گھر آخرت کا گھر ہے، دنیا تو صرف توشٔہ آخرت کے حصول کیلئے بنائی گئی ہے، وہی آخرت جس میں انسان کو اپنے رب کے سامنے پیش ہونا ہے۔ لہٰذا یہ دنیا تو بارگاہِ الہیٰ کے مسافروں کا ایک راستہ ہے، جس پر چلنے کیلئے معرفتِ الہیٰ کی روشنی ضروری ہے جو اللہ تخلیقات میں مضمر ہے۔ ان تخلیقات کے ادراک کیلئے انسان کو ہوش وحواس عطا کئے گئے، جن کا عطا کرنا اس انسانی ڈھانچے کے ساتھ ممکن تھا جو پانی اور مٹی سے تخلیق کیا گیا ، جب تک یہ حواس انسان میں موجود رہتے ہیں ،اسے باخبر رکھتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص دنیا میں ہے لیکن جب یہ حواس رخصت ہوجاتے ہیں تو صرف انسانی ڈھانچہ رہ جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ آخرت کی طرف سفر کرگیا ہے۔ لہٰذا انسان کا دنیا میں رہنے کا مقصد توشۂ آخرت اور معرفتِ خداوندی کا حصول تھا، جس نے حاصل کرلیا وہ کامیاب ہوگیااور جس نے نہ کیا وہ اپنی آخرت خراب کر بیٹھا۔
انسان کو دنیا میں رہتے ہوئے دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک یہ کہ اپنے دل کو ہلاکت سے بچانے کیلئے اس کی غذا حاصل کرے کہ دل کی غذا تو محبت الہیٰ ہے ، لہٰذا اللہ کی محبت کے سوا دنیاوی چیزوں کی محبت میں ڈوبا رہنا دل کی ہلاکت کا موجب ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کو شریعت دیکر بھیجا تاکہ لوگوں کو خواہشات کی حدود سے آگاہ کریں، کیونکہ انسان دنیاوی چیزوں کے حصول میں مشغول ہوکر دنیا کی رنگینیوں میں کھوجاتا ہے اور یہ بات بھول جاتا ہے کہ وہ دنیا میں کیو ںآیا تھا؟ بلکہ انسان محبت خدا سے غافل ہوکر اس دنیاوی کاموں میں لگ جاتے ہیں جیسے کوئی سنار ہے ، کوئی لہار ہے، کوئی دھاتوں سے اوزار بناتا ہے، کوئی درزی ہے، کوئی لکڑی کا کام کرتا ہے، کوئی اجر ہے، کوئی اجیر ہے ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت پیش آتی ہے، کاروبار تشکیل پاتے ہیں، ان میںمعاملات پیدا ہوتے ہیںاس کے سبب سے مسائل اور عداوتیں پیدا ہوتیں ہیں، ہر ایک اپنا حق دوسرے کو دینے پر راضی نہیں ہوتا۔ انسانوں نے اپنے آپ کو ان چیزوں میں گم کردیا ہے اور اپنے خدا کو بھول گئے اور یہ نہ سمجھ سکے کہ انسان سے اللہ تعالیٰ کو حساب بھی لینا ہے۔
اے مبتلائے فریب انسان! تیرا دن غفلت اور سرمستی سے عبارت ہے اور تیری رات نیند کی آغوش میں گذرتی ہے حالانکہ موت تیرے تعاقب میں ہے، تو ناپائیدار شئے پر جھومتا ہے اور اپنی خواہشات سے یو خوش ہوتا ہے جیسے سویا ہوا آدمی خوابوں سے خوش ہورہا ہوتا ہے، تو ایک ایسی شئے کی جانب دوڑتا ہے کہ جس سے عنقریب تجھے بادل نخواستہ جدا ہونا پڑیگا، دنیا میں اس طرح کی زندگی تو چوپائے بھی گذارتے ہیں ۔ اے اہل اسلام! لازمی ہے کہ لوگ سچے دل سے اس آیت پر غور کریں تاکہ انہیں سمجھ آجائے کہ انسان خواہ اس دنیا کی رنگینیوں سے جتنا بھی محفوظ ہو لے لیکن جب اللہ کا حکم آپہونچے گا تو ان میں سے کوئی بھی شئے آدمی کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگی۔ نہ بادشاہوں کیلئے اس کی بادشاہی ، نہ تونگر کیلئے اس کی تونگری ، نہ بالادست کیلئے اس کی بالادستی اور نہ ثروت مند کیلئے اس کی ثروت مندی۔ کہا گئے وہ بادشاہ جن کا شاہی کا سکہ چار دانگ عالم میں پھیلا ہوا تھا ، ان کے تاج بھی نہ رہے اور ان کے تخت بھی ختم ہوگئے، ان کے ملک ان کے چلے جانے کے بعد کھنڈروں میں بدل گئے، نہ کوئی بات سننے والا رہا اور نہ کوئی بولنے والا۔ حقیقت یہی ہے کہ دنیا ایک غلط خیال ہے جو جلد ہی مٹ جانے والا ہے، یہاں اللہ کے ڈر کے سوا آدمی کیلئے کوئی اثاثہ نہیں اس لئے خوش بخت ہے وہ آدمی جو اپنے وقت کو اپنے رب کی محبت میں اور اس کی رضا حاصل کرنے کی دوڑ میں گذارے، نفع اور تجارت کرے اور باقی رہنے والے سرمائے کو ترجیح دے۔
حسن عمل ایک امانت ہے ، اس دنیا میں حسن عمل بندے کیلئے ایک ایسی امانت ہے جو محنت ومشقت ، صبر ، جدوجہد اور برداشت کا تقاضہ کرتی ہے، سب سے کامل ہدایت والے لوگ وہ ہیں جو سب سے زیادہ جہاد کرتے ہیںاور سب سے افضل جہاد نفس کے ساتھ جہاد کرنا ہے، شیطان کے ساتھ جہاد کرنا ہے، خواہش کے ساتھ جہاد کرنا ہے اور دنیا کے ساتھ جہاد کرنا ہے۔ جس نے اللہ کے لئے چار جہاد کر لئے اللہ اسے اپنی رضا کے راستوں پر چلا دیتا ہے جو اس کی جنت کی طرف جاتے ہیںاور جو شخص جہاد کو چھوڑ دے تو جس قدر کوتاہی کا مرتکب ہوگا اتنا ہی ہدایت سے محروم رہیگا ۔ اس اے اہل ایمان! اللہ سے ڈرو اور ان آیات میں جن میں نصیحتیں اور تنبیہیںپنہاں ہیں ان پر غور کرو ، اس طرح کامیابی ، سلامتی اور کامرانی تمہارا مقدر بنے گی۔ مسلمانو!امت اسلامیہ کیلئے انفرادی ، اجتماعی اور قومی سطح پر جو چیز سب سے زیادہ خطرناک ہے وہ اس دنیا کی جانب میلان رکھے اسے آخرت پر ترجیح دے اور دنیاں میں کھوکر دین کو اس کے حقوق وواجبات کو اور اس کے دفاع کی ذمہ داری کو فراموش کردو۔ امت اسلامیہ اس وقت جس تباہ کن حالات سے دوچار ہے اور جو ذلت وپستی اس پر مسلط ہے اس سے آگاہی پہلے ہی دی جاچکی ہے اس لئے تمام مسلمانوں کو اس بات کا جان لینا ضروری ہے کہ انہیں کسی بھی بڑے بڑے سے دنیاوی وسیلے سے کامیابی نہیں مل سکتی، سوائے اس کے کہ وہ اللہ کے دین پر استقامت اپنائیں۔ اللہ کے کتاب پڑھیں ، پڑھائیںاور اسے اپنا دستور وقانون اور اصول بنائیںاور خوشحالی ہو یا تنگ دستی ، آسانی ہو یا مشکل ہر حال میں اللہ کے پیغمبر کی سنت پر کاربند رہیں۔
موبائل6291697668
(نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دنیا بھر میں جاری تنازعات تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں: نتن گڈکری
تازہ ترین
سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ٹھٹھارکہ گول میں 22سالہ نوجوان کی پرُاسرار حالت میں نعش برآمد
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?