نئی دہلی// کوروناوائرس وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اب تک 41 لاکھ سے زیادہ لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 4166095 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 284640 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہیں۔
ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا انفیکشن کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ 50 ہزار سے زائد منتقلی کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔