واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) خطرناک روپ اختیار کرتا جا رہاہے اور حالات دب بہ دن خراب ہوتے جار ہے ہیں۔
	اب تک دنیا بھر میں 14.2 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جبکہ 30.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
	امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 142097803 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس وائرس سے 3029811 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔