نیویارک// عالمی وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2611182 کیس ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 181235 تک پہنچ گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی نے یہ معلومات دی۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 834858 کیسز ہیں جبکہ سپین میں 208389 کیسز سامنے آئے ہیں۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 45894 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سپین، اٹلی، فرانس اور برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10000 سے تجاو ز کر گئی ہے۔