جنیوا// دنیا کا کوئی علاقہ موذی اورجان لیوا کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس جان لیوا وبا سے اموات 24 لاکھ 41 ہزار 44 ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 560 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 67 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 53 لاکھ 28 ہزار 408 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔