واشنگٹن / ریوڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں بھر میں جان لیوا اورمہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ-19) سے اب تک 4 کروڑ 68 سے زائد افراد متاثراور 12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 46,832,645 افراد متاثر اور 1,205,424 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 33,760,520 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 9201500 افراد متاثراور230967 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔