واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وبا کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 20.47 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43.24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
پوری دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.63 کروڑ لوگ کورانا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں 2.62 لاکھ لوگ اس وبا کا شکار ہوئے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ای سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 47 لاکھ 38 ہزار 271 جبکہ 43 لاکھ 24 ہزار 625 لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔