دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12.71 کروڑ سے تجاوز

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12،71 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 27.84 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 71 لاکھ 93 ہزار 668 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وائرس سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 لاکھ 84 ہزار 153 ہوگئی۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *