واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھرمیں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اورا ب تک 17 کروڑ سے زائد افراداس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 35.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک دنیا بھر میں 186.59 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنیٹر (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ ایک لاکھ 89 ہزار 835 ہوگئی ہے جبکہ 35 لاکھ 38 ہزار 196 افراد اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔