واشنگٹن// عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6.7 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکسن یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19 سے دنیا بھر میں اب تک67004543 افراد متاثر ہوئے ہےں۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پہلے ، ہندستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔