واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اب تک 8.19 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 17.89 لاکھ سے زائد افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میں کورونا وائرس سے اب تک 191 ممالک میں 81968448 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17 لاکھ 89 ہزار سات مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 338561 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔