واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے 11.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 3.92 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے اب تک دنیا میں 3.92 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے اور 11.03 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے شدید طورپرشکار امریک میں اب تک ، 2.18 لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 80.48 لاکھ افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔