واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجازو کرکے40660963 اورجان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے بڑھ کر 1123180 ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 82.10 سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 75.97 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔