دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 5لاکھ سے زائد متاثر ، 10 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//جان لیوا، مہلک ترین اورموذی عالمی وبا کورونا وائرس (کوڈ 19) کے سبب دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 26.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو نے کی رپورٹیں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 90 لاکھ 23 ہزار 857 اور اس جان لیواموذی وبا سے 26 لاکھ 38 ہزار 887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *