واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اورمہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہردنیا بھر میں جاری ہے اور یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 34.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 16.46 کروڑ سے زیادہ لوگ اس موذی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 16 کروڑ 26 ہزار 458 جبکہ 34 لاکھ 13 ہزار 801 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ30لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 5 اعشاریہ آٹھ سات لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 440 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔