واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کوویڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.73 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 8.92 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 27342332 افراد کو متاثر کیا ہے اور 892648 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6300571 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 189208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔