واشنگٹن،ریوڈی جنیرو،نئی دہلی// کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے پوری دنیا میں 12.62 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 5,08,69,414 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور12,62,413 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔