واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 10.43 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک اور 3.54 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 35417077 افراد متاثراور اب تک 1043045لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
عالمی وبا کے پھیلاو¿ کے روز اول سے امریکہ جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور اب تک اس ملک میں جان لیوا کووڈ19سے سے 2.10 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں اور اب تک 74.57 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔