جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس وبا کی زد آنے سےاب تک تقریبا 4.11 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 7273390 افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ411771 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 539 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 952 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 88 ہزار 862 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔