سرینگر//عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریب پر آثار شریف شہری کلاش پورہ میں ایک پُروقار اور تقریب پر وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عاشقان رسولﷺ سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ کشمیر مولانا ہمدانی نے کہا کہ موجودہ پریشان کن دنیا کو صرف اور صرف خدا کے آخری پیغمبر جناب سر ور کائنات ؐکی تعلیم پر چل کر ہی امن وسکون بحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قرآن اور آنحضور ﷺ کے احادیث پاک پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارے۔نماز جمعہ کے بعد موئے پاک آنحضورﷺ کے دیدار کے ساتھ ساتھ دیگر تبروکات سے لوگ فیضیاب ہوئے۔حسب قدیم بقعہ عالیہ کے نشاندہ پیرزاداہ منظور نے موئے مبارک آنحضورﷺ کی نشاندہی کے فرایض انجام دیئے بقعہ میں دیگر باسند تبروکات جن میں جناب نبی آخرزمانﷺ اور شاہ ولایت کے خطوط اور جامہ مبارک امام حسن مجتبیٰ ؓ کی نشاندہی کے فرایض انجام دیئے اور اُنہوں نے اِس موقعہ پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور مسلمانانِ ریاست کی کامیابی ، کامرانی اور آزادی کیلئے دعا کی۔ وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں ہزاروں عاشقانِ رسولؐ نے شب خوانی اور نمازِ جمعہ پر حاضری دی اور ہر نماز کے بعد موئے پاک آنحضورؐ سے فیض یاب ہوئے جبکہ دیگر تقایب جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیان، کھرم سرہامہ، کعبہ مرگ، اہم شریف بانڈی پورہ، مکہ ہامہ ، شاہ نیاز نقشبندیؒ ، سیر ہمدان، زیارت شیخ رجب صاحب اندواری، ڈانگر پورہ نرورہ ، تاپر پٹن، بارہمولہ میں بھی تبرتاک کی نشاندہی کی گئی۔