واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر میں تقریبا 3.42کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10.21 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 42 لاکھ پانچ ہزار سات سو 55 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 21 ہزار سات سو 63 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثرامریکہ میں 2.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے اور یہاں اب تک 72.77 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔