واشنگٹن/ری ڈ ی جنیریو/نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اب تک 16.94کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 35.23لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں اب تک 180.66کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگ چکا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئر نگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے 192ممالک اور علاقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16کروڑ 94لاکھ 97ہزار 10 ہوگئی ہے جبکہ 35لاکھ 23ہزار 721لوگوں کی اس کے انفیکشن کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔