دمبولہ/سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3۔0 سے ہرانے کے بعد جوش سے بھرپور ٹیم انڈیا میزبان ٹیم کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے یہاں دمبولہ پہنچ گئی ہے اور سیریز سے پہلے کپتان وراٹ کوہلی یہاں سیر و تفریح کے موڈ میں ہیں ۔ہندستان کو 20 اگست کو پہلا میچ کھیلنا ہے ۔کپتان وراٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کئی تصاویر کو شئیر کیا ہے ، جس میں وہ یہاں خوبصورت جگہوں پر لطف اٹھارہے ہیں۔ہندستانی ٹیم کی جرسی پہننے کپتان وراٹ کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ ایک آبشار کے سامنے سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے ، "ون ڈے کے لیے ابھی دمبولہ میں، ایک اور خوبصورت منظر۔"قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں دمبولہ پہنچنے پر مقامی شائقین کی طرف سے ہندستانی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا۔ہندستانی کھلاڑیوں کے درمیان، سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت کئی کھلاڑی نظر آرہے ہیں۔بلے باز 28 سالہ وراٹ خود مسلسل ٹویٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے تجربے شئیر کرتے رہتے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے 13 اگست کو خوبصورت قدرتی مناظر کو دکھایا تھا اور لکھا تھاکہ "فطرت کے اتنے قریب ہونا ایک مختلف احساس ہے ۔آپ کے لئے اچھا دن۔ "بلند حوصلہ ہندستانی ٹیم یہاں پہنچ چکی ہے ۔ٹیم کے اسٹار بلے باز شکھر دھون، روہت شرما، کپتان وراٹ کوہلی اور ون ڈے ماہر مہندر سنگھ دھونی ہندستانی شائقین کو ایک بار پھر امیدیں ہوں گی کہ وہ یہاں ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو جیت دلائیں گے ۔ ہندستان کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں زبردست گہرائی ہے ۔یواین آئی