نئی دہلی//دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب جیٹ ایئر ویز کے دو طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے ۔ایک طیارہ دہلی سے پٹنہ اور دوسرا سرینگر جا رہا تھا۔ واقعہ سہ پہر تقریبا تین بجے کا ہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ دونوں طیاروں کو باری باری رن وے نمبر 29 سے پرواز کرنا تھا۔ ایک ہوائی جہاز ٹیکسی وے پر کھڑا تھا جبکہ دوسرا ٹیکسی وے سے رن وے کے لئے مڑ رہا تھا۔ اسی دوران دونوں کے بازو کے سرے آپس میں ٹکرا گئے ۔تاہم بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا اور دونوں جہاز اپنے انجن ہی سے پارکنگ میں واپس آئے ۔