سرینگر/دلی پولیس نے منگل کو سرینگر میں جیش محمد سے وابستہ ایک ایسے جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جس پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔
حکام نے گرفتار شدہ کی شناخت عبد المجید بابا ساکنہ ماگرے پورہ، سوپور کے طور کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر دلی پولیس (سپیشل سیل) سنجیوئو کمار یادو کے مطابق بابا کی گرفتاری سنیچر کو سرینگر کے صورہ علاقے سے عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بابا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کے سامنے پیش کرنے کے بعد دلی منتقل کیا جارہا ہے۔