جموں//حکومت نے مائیگرنٹوں سے متعلق معاملات پر نگرانی کرنے کے سلسلے میں نئی دلی کے ریذیڈنٹ کمیشن میں مائیگرنٹوں کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک حکمنامے کے مطابق مائیگرنٹوں کے خصوصی سیل کے قیام کے مدنظر ڈاکٹر شفقت خان کو تبدیل کر کے ریذیڈنٹ کمیشن نئی دلی کے دفتر میں بحیثیت جوائنٹ ریذیڈنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شفقت اس سیل کی سربراہی کرنے کے ساتھ ساتھ مائیگرنٹوں سے متعلق معاملات کی نگرانی کریں گے۔حکومت نے جونئیر سکیل کیس آشو کماری جو اس وقت تحصیل دار ریلیف آرگنائزیشن جموںکے عہدے پر تعینات ہے کو ریذیڈنٹ کمیشن نئی دلی میں کے دفتر بحیثیت انڈر سیکرٹری تعینا ت کیا گیا ہے۔حکمنامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیگرنٹوں کی خصوصی سیل کے لئے باقی ماندہ عملہ پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی فراہم کرے گا۔