Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دلی اسمبلی انتخاب2025 | کانگریس کی تیسری گارنٹی | نوجوانوں کو ماہانہ 8500دینے کا اعلان

Towseef
Last updated: January 12, 2025 8:59 pm
Towseef
Share
14 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی//کانگریس نے اتوار کو یووا اڑان یوجنا کے نام سے دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں اپنی تیسری گارنٹی کا اعلان کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت حکومت میں آنے پر یہاں کے بے روزگار نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کو 8500 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا۔پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں اس اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے، کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا، “آج عظیم مفکر سوامی وویکانند جی کی جینتی ہے، جو نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ دہلی میں نوجوانوں کے مستقبل پر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ دہلی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں جب جب کانگریس کی حکومت رہی ہے، تب تب یہاں کی ترقی کو پورے ملک میں لوگ پیشگی مانتے آئے ہیں۔ دہلی میں جس ذمہ داری سے ہم دعوی کریں گے، اسی ذمہ داری کے ساتھ اسے پورا بھی کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ 5 فروری کو جب دہلی کے لوگ ووٹ دیں گے تو تاریخ کو یاد رکھیں گے کہ کس نے کیا کہا اور کس نے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات بہت اہم ہیں۔ ان انتخابات میں ہمارے کارکنان اور رہنما اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل سنے، پھر ماہرین سے ان مسائل پر بات کرنے کے بعد اب ضمانت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان پریشان ہیں۔ دہلی میں بھی نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔

، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے نوجوانوں پر توجہ نہیں دی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کی، اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور عوام کو بھول گئے، لیکن کانگریس اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہے۔ اسی لیے ہم یہ گارنٹی پورے عزم کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، “دہلی میں رہنے والے ہمارے نوجوان اور تعلیم یافتہ دوستوں کو سہارا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہو تو یہ ملک کے لیے اچھی بات نہیں۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کو ایک سال کی اپرنٹس شپ اور 8500 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس ایک سال میں نوجوان اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں اور اسی شعبے میں آگے بڑھیں جس میں انہوں نے تربیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا، “روزگار پیدا کرنا کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے بے روزگاروں کو نظر انداز کیا۔ پڑھے لکھے بچوں کو روزگار دینا چاہیے تھا لیکن دونوں حکومتیں موقع ملنے کے باوجود کام نہیں کر سکیں۔ کانگریس نے ہمیشہ عوام کے لیے کام کیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے میدان میں کانگریس حکومت نے بہترین کام کیا، جس میں میں خود وزیر تھا۔ آج دہلی کی سیاست صرف الزامات اور جوابی الزامات تک محدود ہے لیکن اب لوگ بہتر آپشن چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام کانگریس پارٹی کا انتخاب کریں گے اور حکومت بنائیں گے۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا، “ہم نے ‘یووا اڑان یوجنا’ بہت سوچ سمجھ کر پیش کیا ہے۔ یہ اسکیم ان پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ہے جو بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت دینا چاہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 8500 روپے ملیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کی ہنر مندی میں ترقی بھی ہو، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار حاصل کر سکیں۔اس سے قبل دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی دہلی آئے اور لوگوں سے ملے اور اس کے بعد بھی وہ لوگوں سے ملتے رہے۔ اسی طرح ‘دہلی نیائے یاترا’ میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کے لوگوں سے رابطہ قائم کیا۔ ان بات چیت کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مرکزی اور دہلی حکومتوں کی پالیسیوں نے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کانگریس نوجوانوں کے اس مسئلے کو سمجھتی ہے، اس لیے ہم ان کے لیے اپنی تیسری ضمانت لے کر آئے ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ کانگریس وہی کرتی ہے جو وہ کہتی ہے۔

بی جے پی نے10سال میں 3لاکھ لوگوں کو بے گھر کیا:کیجریوال

یو این آئی

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کئی جھگیوں کو توڑا اور تین لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ کیجریوال نے اتوار کو یہاں شکور بستی میں ریلوے سلم کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے دہلی اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی کی کچی آبادیوں سے محبت بڑھتی جارہی ہے۔ بی جے پی لیڈرجھگیوں میں جاکر سو رہے ہیں۔ اس سے پہلے پانچ دس سال تک نہیں سوئے۔ پچھلے مہینے بھرسے بی جے پی لیڈر جھگیوں میں جاکر سو رہے ہیں۔ ان کو کچی آبادی والوں سے محبت نہیں ہے۔ بی جے پی تو امیروں کی پارٹی ہے۔ ان کا کچی آبادیوں سے کیا تعلق؟ یہ لوگ تو کچی آبادیوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔ ان کو انتخابات میں جھگی والوں کے ووٹ چاہئے اور انتخابات کے بعد جھگی والوں کی زمین۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے کئی علاقوں سے جھگی والوں کو بلایا تھا۔ وہاں امت شاہ نے مجھے چن چن کر گالیاں دیں۔ امت شاہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور وزیر داخلہ کا عہدہ ایک وقار رکھتا ہے۔ وزیر داخلہ کے استعمال کردہ الفاظ حدود کے اندر ہونے چاہئیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔ میں سیاست میں اپنی عزت و تکریم کے لیے نہیں آیا۔ میں عوام اور ملک کی عزت واحترام کے لیے سیاست میں آیا ہوں۔اے اے پی لیڈر نے کہا کہ شاہ کا کہنا ہے وہ جہاں جھگی وہاں مکان دیں گے۔ ہم بھی مانتے ہیں کہ جہاں جھگی وہاں مکان ہونا چاہیے، لیکن یہاں بی جے پی والے یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ کس کا مکان؟ جہاں جھگی وہاں ان کے دوست کا مکان، جہاں جھگی وہاں بلڈروں کے مکان۔ یہ لوگ جہاں جھگی وہاں جھگی والوں کے مکان نہیں کہہ رہے ہیں۔
بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جہاں جھگی وہاں ان کے دوست کا مکان۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ان کا ایک ہی دوست ہے۔ بی جے پی کی نظر جھگی والوں کی زمینوں پر ہے اور وہ یہ زمینیں اپنے دوست کو دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کو اقتدار میں آئے 11 سال ہوچکے ہیں۔ ان 11 برسوں میں انہوں نے کچی آبادیوں کے لیے صرف 4700 گھر بنائے ہیں۔ ان میں سے تین ہزار مکانات کالکاجی میں اور1700 مکان اشوک وہار میں بنائے ہیں۔ دہلی میں چار لاکھ جھگیاں ہیں۔ اگر انہوں نے 10 سال میں صرف 4700 گھر بنائے ہیں تو دہلی کے ہر جھگی والے کے مکان دینے میں ایک ہزار سال لگیں گے۔ ان کو کل چار لاکھ مکان بنانے ہیں۔ یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان کو مکان نہیں بنوانے ہیں۔ ان لوگوں نے مکمل پلاننگ کر رکھی ہے۔ اگلے پانچ سال میں یہ لوگ دہلی کی ایک ایک جھگی کو توڑ کر لوگوں کو بے گھر کر کے سڑکوں پر لائیں گے۔ کیجریوال نے شاہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پگزشتہ 10 برسوں میں آپ نے جتنے جھگی والوں کو بے گھر کیا ہے۔ وہ سارے معاملے عدالت میں ہیں، ان تمام معاملات کو آئندہ 24 گھنٹے میں واپس لے لیں۔ دہلی میں جھگی والوں کے خلاف آپ نے کیس کر رکھے ہیں، انہیں واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ نے جن جن لوگوں کو اجاڑا تھا، ان سب کو واپس اسی زمین پر لاکر بسا دیں تو وہ (کیجریوال) الیکشن نہیں لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوں۔ میں ان ہی لوگوں کی وجہ سے سیاست میں آیا ہوں۔ اگر میری وجہ سے ان لوگوں کی جانیں اور گھر بچ جاتے ہیں تو میرا میرا الیکشن سے کیا لینا دینا ہے۔ آپ ان کے لیے گھر بنا کر دکھا دیں، میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میں الیکشن لڑوں گا اور ان کے لیے ڈھال بن کر کھڑا رہوں گا۔ میں دیکھتا ہوں کہ بی جے پی والے ان کی جھگیاں کیسے توڑتے ہیں۔

کیجریوال مذہبی جنون پھیلانا چاہتے ہیں:سچدیوا

یو این آئی

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے عام آدمی پارٹی (عآپ)کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر مذہبی جنون پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ سچدیوا نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال دہلی میں مذہبی جنون پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گول مارکیٹ میں واقع قدیم والمیکی مندر جہاں تمام برادریوں کے لوگ پوجا کرنے جاتے ہیں، اس میں 44 ووٹوں کو منسوخ کرنے کی درخواست دی ہے، کیونکہ وہ دلت بھائی بہن ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال ان لوگوں کے ووٹ کاٹنے کی سازش کر رہے ہیں جو بھگوان والمیکی مندر میں بھگوان والمیکی کی پوجا کرتے ہیں، وہ والمیکی جس نے بھگوان شری رام کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا، عوام کو بھگوان رام کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا، لیکن مسٹر کیجریوال وہاں بھی ووٹ کٹوانے کی عرضی دے رہے ہیں۔

وجے کمارسپیشل پولیس کمشنر مقرر

نئی دہلی//آئی پی ایس آفیسر وجے کمار کو دہلی پولیس کے نئے اسپیشل کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل تک وہ جموں و کشمیر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ 1997بیچ کے(AGMUT)کیڈر کے آئی پی ایس افسر وجے کمار کو دسمبر 2019میں کشمیر کے علاقے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں پوسٹنگ کے دوران حکومت کی کئی بڑی اسکیموں کو نافذ کرنے کا کام کیا تھا۔ ساتھ ہی ملی ٹنسی کے خلاف ان کی قیادت میں کئی کامیاب آپریشن بھی کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ وجے کمار نکسل زدہ جنوبی بستر میں پرامن طریقے سے عام انتخابات 2019 کرانے میں بھی مدد کی تھی۔ وادی کشمیر میں دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد لا اینڈ آرڈر کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کیلئے وجے کمار کو چھتیس گڑھ سے جموں و کشمیر بلایا گیا تھا۔ انہوں نے ملی ٹینٹ گروپوں کی مقامی بھرتی کو کم کرنے میں اہم کردار نبھائی۔ ساتھ ہی بڑے پیمانے پر پولیس آپریشن بھی شروع کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025
برصغیر

بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح

July 18, 2025
برصغیر

۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?