حسین محتشم
پونچھ//پونچھ جموں قومی شاہراہ پر دلیرہ گاؤں میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک بزرگ راہگیر کی موت ہو گئی۔ پونچھ جموں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں دلیرا میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔ جس کی لعش کو لواحقین اور گاؤں والوں نے پولیس کی مدد سے پونچھ کے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت 77 سالہ محمد بشیر ولد محمد سائیں ساکن گاؤں کھنیتر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لعش لواحقین کے حوالے کر دی اور تصادم کی وجہ بننے والی گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے پونچھ جموں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے چلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔