زاہد بشیر
گول//سنگلدان کے اپر دلواہ علاقہ میں فوج کی جانب سے کرگل وجے دیوس کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فوج کے آفیسران ، سکولی بچوں ، معزز شہریوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر کرگل میں اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور جن فوجیوں نے اس دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ان کو خراج تحسین کیا کیا ۔
اس تقریب میں لٹل فلاور پبلک اسکول، لاوانشو اور اقرا پبلک اسکول کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے ملک کی فوج ہر وقت ہمہ تن کسی بھی چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور اس دوران انہوں نے فوج کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کیاگیا۔ہندوستانی فوج مقامی لوگوں کے اقدام کی ستائش کرتی ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہتی ہے۔ ان کی محبت اور حمایت مسلح افواج کے لیے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک زبردست محرک ہے۔