دہلی//دلتوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ ان کے گھر کھانے کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ” ڈرامہ “ قرار دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے اس عمل کی انہوں نے شدید تنقید بھی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں آر ایس ایس اور وی ایچ پی لیڈروں کے ایک پروگرام میں موہن بھاگوت نے بی جے پی لیڈروں سے دلتوں کے گھر کھانا کھانے کا ڈرامہ بند کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے نصیحت کی کہ ا س سے بہتر ہوگا کہ معاشرہ کے کمزور ظبقہ کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے۔بھاگوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم سے ناراض دلتوں کو منانے کے لئے بی جے پی لیڈران مہم چلا رہے ہیں۔ کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور پارٹی کے وزیر اعلی کے امیدوار بی ایس یدیورپا کئی مواقع پر دلتوں کے گھروں کا دورہ کر چکے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق بھاگوت نے کہا کہ دلتوں کے گھر کھانا کھانا یہ سب محض پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کے ساتھ پہنچنا ، میڈیا کو بلانا، یہ سب بھی محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کارکنوں سے کہا کہ انہیں دلتوں سےبات چیت اور ملاقات کر نی چاہئے۔مغربی یوپی کے ایک ایسے ہی واقعہ پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ ریاست کے وزیر سریش رانا اپنے ساتھ اپنا کھانا اور پانی لے کر دلت کے گھر کھانا کھانے پہنچے تھے