سرینگر//لداخ امور اور امداد باہمی کے وزیر چیرنگ دورجے نے کہا ہے کہ روحانی بزرگ دلائی لاما کے لداخ دورے کے لئے بہترین انتظامات دستیاب رکھے جارہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ خطے کے عوام بیتابی سے دلائی لاما کا انتظار کر رہے ہیں اور بزرگ رہنما 28 جون سے شروع ہونے والے اپنے دورے کے دوران مختلف مقامات پر اجتمامات سے خطاب کریں گے ۔دلائی لاما 28 جون کو لیہہ پہنچ کر شوتسل فود رنگ جائیں گے ۔ اس کے بعد وہ نوبرا ، زانسکار اور دیگر مقامات پر بھی جائیں گے ۔اُن کے ہمراہ ترجمہ کار ، مذہبی معاون کار اور دیگر افراد ہوں گے ۔