نئی دہلی//دلی ہائیکورٹ نے دفعہ 370کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی ہے۔چیف جسٹس جی روہنی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا جس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔گذشتہ سماعت میں عدالت نے ریاستی حکومت کے دلائل اور اس سے پہلے پٹیشن گذار کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ریاست کے لاء سیکریٹری عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ دلی ہائیکورٹ نے ریاستی سرکار کی طرف سے دیئے گئے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پٹیشن مسترد کردی۔