عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، اور اس کی سرزمین کا ہر قدم ہندوستان کا ہے، کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ملک کا ہر بچہ کشمیر کیلئے اپنی جان دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دفعہ 370 کو محفوظ رکھا تھا، لیکن دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ہمیشہ کیلئے ختم کر کے کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف راہل گاندھی کی قیادت میں ہندوستانی اتحاد ہے جس نے 12 لاکھ کروڑ روپے کا گھپلہ کیا ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، جو 23 سالوں سے ریاست اور مرکزی حکومت کو بغیر کسی داغ اور بدعنوانی کے الزامات کے چلا رہے ہیں۔