سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے سنیچر کو کہا کہ آئین کی دفعہ370،جو جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرتی ہے، کو مکمل طور پر ختم ہونا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق رام مادھو نے کہا''جہاں تک دفعہ370کا تعلق ہے،ہماری آئیڈیالوجی اور کمٹمنٹ سب کو معلوم ہے۔اس دفعہ کو مکمل طور پر ختم ہونا ہے، جیسا کہ وزیر داخلہ نے بھی گذشتہ روز پارلیمنٹ میں کہا''۔
انہوں نے مزید کہا''ہماری حکومت وعدہ بند ہے کہ کشمیر کے سبھی مسائل حل کئے جائیں گے اور ہم اُس پر آگے بڑھ رہے ہیں۔دفعہ370ایک عارضی دفعہ تھی، جب اس کو سابق وزیر اعظم پنڈت نہرو نے متعارف کرایا تو نہرو نے خود کہا تھا کہ یہ عارضی ہے اور خود ختم ہوجائے گی''۔