سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے پیر کو بتایا کہ گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد نے سپریم کورٹ میں دفعہ370منسوخی کیخلاف دائر عرضداشتوں کی فوری شنوائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا”حالیہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق ہم نے سپریم کورٹ میں جلد سے جلد اُن عرضداشتوں کی شنوائی کا مطالبہ کیا ہے جو 5اگست2019کے فیصلوں کیخلاف دائر کی گئی ہیں“۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں 5اگست2019کے فیصلوں کی جلد شنوائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد اُن مین اسٹریم سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک فورم ہے جودفعہ370کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے۔