نئی دہلی // مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ دفعہ35اے اور 370کو ختم کرنے کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔مرکزی حکومت کی یہ وضاحت اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ سکھ دیو سنگھ ڈینڈکی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہنس راج اہیر نے کہا ہے کہ جموں اور کشمیر میں دفعہ 35اے اور370کو ختم کرنے کا کوئی بھی منصوبہ مرکزی سرکار کے زیر غور نہیں ہے ۔ معلوم رہے کہ دفعہ 370 اور 35اے ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں جن کے بارے میں بی جے پی کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس پارلیمنٹ میں وہ اکثریت نہیں ہے کہ وہ اس کو ہٹا سکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک رضاکار تنظیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں دفعہ 35Aکو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔دفعہ 35اے کو 1954 میں آئین میں شامل کیا گیاہے تاکہ ریاست جموں وکشمیر اسمبلی کو یہ اختیار حاصل ہو کہ وہ وہاں کی پشتینی باشندوں اور دیگر خصوصی حقوق کے بارے میں فیصلہ لے سکے ۔ مرکزی سرکار نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جواب میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک بڑا بنچ تشکیل دیں کیونکہ اس میں قانونی مسائل درپیش ہیں ۔