Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

دفعہ35اے….. کشمیر اور جموں میں یکساں سوچ کا فروغ!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 14, 2018 1:14 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 آئین کی دفعہ35-Aکے حق میں کشمیر اور پیرپنچال میں منظم ہوئے تحرّک کو جن حلقوں کی جانب سے کشمیر مرکوز معاملے کے طور پر وجیکٹ کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں انکی اپنی صفوں کے اندر یہ آواز یں بر ملا طور پر اُٹھنے لگی ہیں کہ متذکرہ دفعہ بلا لحاظ مذہب و ملت ، زبان و خطہ ریاست کے پشتنی باشندوں کے لئے موت و حیات کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اگر اس دفعہ کو ہٹانے کی کوشش کرنے والی قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب ہوتی ہیں تو ریاست جموںوکشمیر کی وہ شناخت ختم ہو جائے گی، جو اسے آئین ہند کے تحت ہند یونین میں حاصل ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے آر ایس پورہ کے رکن ا سمبلی گگن گپتا نے جس طرح واضح لفظوں میں دفعہ35-Aکے دفاع میں باتیں کی ہیں اس سے اُن عناصر کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی ہے، جو اسے کشمیر مرکوز قرار دینے کی کوششوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے سے دریغ نہیں کرر ہےتھے۔ مذکورہ بھاجپا رکن نے اعلاناً کہا کہ کشمیر میں اس دفعہ کے حق میں جو آواز بلند ہوئی ہے وہ دراصل جموں خطہ سےتعلق رکھنےوالے اکثریتی عوام کی آواز ہے، کیونکہ ڈوگرہ دور حکومت میں بنائے گئے پشتنی باشندگی کے قانون کے پس پردہ حقائق یہی تھے کہ اُس دور میں ہمسایہ ریاستوں سے آنے والے لوگوں نے یہاں نہ صرف بڑے بڑے سرکاری عہدوں پر قبضہ کر لیاتھا بلکہ بڑی بڑی جاگیریں حاصل کرنکے حکومتی اداروں میں اپنے اثر و رسوخ سے ریاست کے پشتنی باشندوں کو اپنے حقوق سے محروم کر کے انہیں غلامانہ طرز زندگی اختیار کرنے پر مجبور کیا تھا،جس کےخلاف اُس وقت جموں خطہ کے عوام میں زیادہ غم و غصہ اور برہمی پائی جارہی تھی۔ چنانچہ اُسی برہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراجہ ہری سنگھ نے1927ء میں ایک قانون بنا کر ریاستی عوام کے پشتینی باشندگی حقوق کو تحفظ فراہم کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہند یونین کے ساتھ الحاق کے بعد ریاست کی آئین ساز اسمبلی نے دفعہ370کے تحت حاصل شدہ اختیار کے تحت اس قانون کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے سفارش کرکے آئین ہند میں دفعہ35-Aکا اضافہ کروایا ۔ اس طرح یہ ایک آئینی دفعہ ہے، جس کی منسوخی کاکسی کو حق حاصل نہیں ۔ مذکورہ رکن اسمبلی کی طرف سے پریس کانفرنس میں اُٹھائے گئے اس مسئلے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی، جسکے نظریاتی حلیفوں نے سپریم کورٹ میں اس دفعہ کو چلینج کیا ہے، کے اندر بھی اسمعاملہ پر رائے بٹی ہوئی ہے، حالانکہ بھاجپا کے کچھ حلقے مذکورہ رکن کے اظہار کو پارٹی کی قواعد شکنی کے معاملے پر انکےخلاف ممکنہ ڈسپلنری ایکشن کے ساتھ جوڑ رہے ہیں ، لیکن اس سے بالاتر ہو کر جموں صوبہ کے اکثریتی حلقوں میں بھی دفعہ35-Aکے حوالے سے وہی خدشات ظاہر کئے جارہے ، جن پر کشمیر خطہ میں ایک ایسی ہمہ گیر رائے عامہ سامنے آئی ہے، جو سیاسی صف بندیوں کے آر پار دیکھی جاسکتی ہے۔ اگر چہ پیر پنچال اور چناب خطوں میں اس حوالے سے پہلے ہی کشمیر کےا ندر بن رہی فضاء کو حمایت حاصل ہو رہی تھی لیکن اب جموں کے اُن علاقوں میں جو ڈوگرہ زبان و تمدن کی شناخت رکھتے ہیں، کے اندر اس حوالےسے خدشات کا برملا اظہار کیا جانے لگا۔ یہاں تک کہ کئی حلقوں کی جانب سے اس خطہ میں پشتنی باشندگی اسناد کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہاہے کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں فراڈ سٹیٹ سبجیکٹ اسناد کی اجرائی کے الزامات لگ رہے ہیں اور ان سے مستفید ہونے والوں میں مبینہ طور پر متعدد سماجی، سیاسی اور تجارتی سطح پر کافی سرگرم بتائے جاتے ہیں۔ جموں کے اندر آہستہ آہستہ یہ انداز فکر مضبوط ہونے لگا ہے کہ مذکورہ دفعہ ریاست اور ریاستی عوام کی شناخت کو برقرار رکھنے کےلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا کمپرومائز اس شناخت کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔ کشمیر اور جموں خطوں کےا ندر اس یکساں سوچ کا فروغ خوش آئند ہے کیونکہ اس سے دونوں خطوں کے عوام کے درمیان نہ صرف دوریاں کم ہونگی بلکہ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور سمجھنے میںمدد ملے گی، جو ریاست کی خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?