جموں// جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انچارج اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا” ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں“۔
واضح رہے کہ ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں وکشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔