سرینگر/عدالت عظمیٰ نے سوموار کو آئین کی دفعہ370کیخلاف ایک نئی پٹیشن سننے سے انکار کیا۔ آئین کی دفعہ370جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرتی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے14نومبر کو کہا تھا کہ وہ ماہ اپریل میں اُس درخواست پر شنوائی کریگی جس میں دفعہ370کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ ریاستی و مرکزی سرکاروں کی عرضداشت کے بعد طے کی گئی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے تازہ پٹیشن رد کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن دائر کرنے والا پرانے کیس میں ہی اپنے اعتراضات درج کراسکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ وہ پرانے کیس کی شنوائی ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کرے گی ۔
مذکورہ پٹیشن کی شنوائی رواں پنچایتی انتخابات کے پیش نظر ملتوی کی گئی تھی ۔ریاستی و مرکزی سرکاروں نے عدالت سے کہا تھا کہ جموں کشمیر کے حالات ناسازگار ہیں۔
عدالت نے کہا کہ وہ نئی پٹیشن کا معاملہ اُس کیس کے ساتھ جوڑے گی جو آئین کی دفعہ پنتیس (اے) کے بارے میں ہے اور جو جموں کشمیر کے عوام کو ''پشتنی باشندے'' ہونے کی خصوصیت دیتا ہے اورجس کو متعدد درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔