دفعہ 35اے کی اصلی فائل گم نہیں ہوئی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی // مرکزی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ 35Aسے متعلق کشمیر فائل کو بہت جلد ڈھونڈا جائیگا۔داخلہ سیکریٹری راجیو مہا ریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ فائل گم ہوگئی ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ فائل سوچھ بھارت مشن کے تحت ضائع نہیں کی گئی ہے۔ایک ٹی وی چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے راجیو مہاریشی نے کہا کہ 35Aکی اصلی فائل غائب نہیں ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا’’ یہ وہ فائل نہیں جس پر اُس وقت کے اٹارنی جنرل نے اپنی رائے دی تھی،بلکہ یہ وہ فائل ہے جس پر 1954میں آئین میں ترمیم سے متعلق مرکزی کابینہ کا نوٹ لکھا ہوا ہے‘۔تاہم انکا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فائل کو بہت جلد ڈھونڈا جائیگا۔داخلہ سیکریٹری نے فائل غائب ہونے کے معاملے کو ناقص طور پر ریکارڈ جمع رکھنا قرار دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اہم کاغذات کی گمشدگی دیرینہ معاملہ ہے لیکن جو بہت اہم اور دیرنہ فائلیں ہیں انہیں ڈھونڈنا کوئی مشکل بھی نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا رپورٹوں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت فائل کو ضائع کردیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *