دفاع ، تجارت اور تعلیم

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
نئی دہلی//ہندوستان او رجنوبی افریقہ نے دفاع، کاروبار ، اسکل ڈیولپمنٹ اور ٹکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 70ویں یوم جمہوریہ کی سب سے اہم تقریب کے مہمان خصوصی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ حیدرآباد ہاوس میں وفد کی سطح پر میٹنگ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کے افسران کے مطابق دونوں ملکوں نے دفاع اور سیکورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری، اسکل ڈیولپمنٹ ، سائنس اور ٹکنالوجی، تعلیم اور تکنیکی تعاون اور باہمی فورموں پر تعاون میں اضافہ کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مودی نے بعد میں اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کے دیرینہ دوست صدر راما فوسا کے لئے ہندوستان نیا نہیں ہے لیکن صدر کے طور پر یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے او ران کا یہ دورہ ہمارے تعلقات کے ایک خصوصی موقع پر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ ہے جب کہ گذشتہ سال جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی صد سالہ سالگرہ کا تھا۔ گذشتہ سال ہی دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی سلور جوبلی بھی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس خصوصی موقع پر صدررامافوسا ہندوستان آئے ہیں۔ ان کا یہ ہندوستان کا دورہ ہمارے لئے اس لئے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ کل وہ ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے ۔ یہ اعزاز اور فخر وہ ہمیں دے رہے ہیں اس لئے پورا ہندوستان ان کا مشکور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل یوم جمہوریہ پریڈ پر صدر راما فوسا کی موجودگی اور مہمان خصوصی کے طور پر ان کی شرکت ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ہماری مشترکہ عہد بندی کا مظہر ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو تمام جہتوں کا جائزہ لیاط ہمارے درمیان تجارت او رسرمایہ کاری مزید مستحکم ہورہی ہیں۔ ہماری باہمی تجارت دس ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے ۔ اس سال وائبرینٹ گجرات میں جنوبی افریقہ نے پارٹنر ملک کے طور پر حصہ لیا اور جنوبی افریقہ میں ں سرمایہ کاری بڑھانے کے صدر رامافوساکی کوششوں میں ہندوستانی کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے اسکل ڈیولپمنٹ کی کوششوں میں بھی ہندوستان شراکت دار ہے ۔ پریٹوریا میں جلد ہی گاندھی منڈیلا اسکل سینٹر قائم ہونے والا ہے ۔ اور ہم دونوں ان تعلقات کوایک نئی سطح پرلے جانے کے تئیں عہد بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مہاتما گاندھی کی وراثت کے وارث ہیں ۔اس لئے دونوں ملکوں کا وسیع عالمی نظریہ ایک دوسرے سے کافی مماثلت رکھتا ہے ۔ برکس ، جی 20 انڈین اوشین ریم ایسوسی ایشن ، ابسا جیسے دیگر فورموں پر ہمارا باہمی تعاون اور تال میل کافی مضبوط ہے ۔ اقو ام متحدہ سلامتی کونسل کے اصلاحات پر بھی ہم ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹر راما فوسا کے ہندوستان کے اس دورے کے ایک خصوصی حصہ کے طورپر آج گاندھی منڈیلا آزادی لکچر منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں نہ صرف وہ بلکہ پورا ہندوستان اور پورا جنوبی افریقہ ، صدر راما فوسا کے خیالات سننے کے مشتاق ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *