Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دفاعی آلات کی خریداری اور تیاری میں تاخیر افواج کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے،جوابدہی ہونی چاہئے :ایئر چیف مارشل

Mir Ajaz
Last updated: May 29, 2025 10:50 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے جمعرات کو دفاعی افواج کیلئے آلات اور نظام کی خریداری اور تیاری میں تاخیر پر واضح تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ میں بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے اور اس سے افواج کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ائیر چیف مارشل نے پرائیویٹ سیکٹر پر بھی زور دیا کہ وہ ‘آتم نر بھر بھارت’ دفاعی پیداوار میں حصہ لینے اور افواج کے لیے عالمی معیار کے کچھ نظام پیش کرنے کے لیے تیار رہے۔فضائیہ کے سربراہ نے یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی)کے سالانہ بزنس سمٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کیلئے جوابدہی طے کی جانی چاہئے۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ ایئر چیف مارشل سنگھ نے کہا کہ وقت کی کمٹمنٹ بہت اہمیت کی حامل ہے، کام دیے گئے وقت میں مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ”کئی بار جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ سسٹم کبھی ڈیلیور نہیں ہونے والے ہیں۔ مجھے ایک بھی پروجیکٹ یاد نہیں جو وقت پر مکمل ہوا ہو، ہم ایسا وعدہ کیوں کریں جسے ہم پورا نہیں کر سکتے‘‘۔ڈیلیور کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے بھی آج کہا ہے کہ پران جائے پر بچن نہ جائے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ وعدے قابل اعتبار ہونے چاہئیں، کیونکہ معاہدوں کی بروقت فراہمی نہ کرنے سے مسلح افواج کی استعداد کار بڑھانے کے کام اور وسیع تر تزویراتی قلعہ بندی پر منفی اثر پڑتا ہے۔ عزم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اداکار سلمان خان کے مشہور ڈائیلاگ ایک بار جو ہم نے کمٹ کر دیا ہے، پھر میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا کا حوالہ دیا۔انہوں نے دفاعی صنعت کو پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھولنے کے حکومتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو اس چیلنج کو پوری عزم کے ساتھ اٹھانا چاہیے، چاہے اس سے ملنے والے فوائد کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آتم نر بھر بھارت’ پہل کے تحت ہندوستان چاہتا ہے کہ ملک کے نجی شعبے کو دفاعی پیداوار کی بڑی ذمہ داری نبھائے، نجی شعبے کو اس اہم موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خاتون ڈاکٹر کو دھمکانے کا الزام | ممبر اسمبلی ڈوڈہ پر کیس درج
خطہ چناب
سی آر پی ایف ڈی جی کا جموں میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ
جموں
جموں یکم جون سے نئے ریل ڈویژن کے طور مشتہر
جموں
پاکستان کی دہشت گردی کا خطرناک کھیل ختم : راجناتھ سنگھ ایسے طریقے استعمال کرینگےجنکے بارے میں پاکستان سوچ بھی نہیں سکتا
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

کانگریس کا’آپریشن سندور‘کے ثبوت کا مطالبہ شرمناک: بی جے پی

May 30, 2025
برصغیرتازہ ترین

سالانہ امرناتھ یاترا 2025: سی آر پی ایف کے ڈی جی نے جموں میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

May 30, 2025
برصغیرتازہ ترین

دفعہ370کی منسوخی :کشمیر کو درپیش ایک بڑے مسئلے کا خاتمہ : سلمان خورشید

May 30, 2025
برصغیر

بی جے پی سندور کے نام پر سیاست کر رہی ہے: کانگریس

May 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?