Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

دعائیں رنگ لائیں مگر کچھ کچھ…!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 5, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// جموں وکشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر اورپیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث کئی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ درجنوں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’6تاریخ سے بارشوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگا جو7تاریخ شام تک چلتا رہے گا تاہم انہوں نے بتایا کہ اس دوران بھاری برف باری کی کوئی امید نہیں ۔انہوں نے بتایا’’8تاریخ سے موسم خشک رہے گا اور موسمی تغیر کے پیش نظراگلے15دنوں تک برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔جموں وکشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں سال نو کی پہلی برف باری نہ ہوسکی۔بدھ کی صبح اگر چہ ہلکی برفباری کا آغاز ہوا تاہم کچھ منٹ بعد ہی اسکا سلسلہ تھم گیا یوں اہلیان شہر برفباری کا نظارہ دیکھنے سے قاصر رہے۔البتہ پیر پنچال کے پہاڑوں پر جم کر برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کمی شدت میں قدرے کمی آئی۔البتہ وادی میںٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں گذشتہ رات سے ہی ہلکی برف باری ہوئی جو بالکل ہی قلیل تھی تاہم وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں منگل سے ہی برفباری ہوئی  ۔ گلمرگ میں ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے۔گلمرگ سے محکمہ سیاحت کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ یہاں منگل سے ہی سخت برف کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گہرے کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی دوپہر تک سرینگر میں12.4ملی میٹر، قاضی گنڈ میں3.2ملی میٹر، پہلگام میں15.4ملی میٹر، کپوارہ29.4، کوکر ناگ میں2.4جبکہ گلمرگ میں22.4ملی میٹر بارش یا برف ریکارڈ کی گئی ۔مجموعی طوروادی کے کم و بیش تمام اضلاع اور جواہر ٹنل کے اُس پار کئی علاقوں میںبارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔بارہمولہ ، کپوارہ ، گاندربل ، بڈگام اوربانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ اننت ناگ،پلوامہ،کولگام اور شوپیان کے پہاڑی علاقوں سے تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔گلمرگ ،کونگہ ڈوری ، کھلن مرگ، افروٹ پہاڑیوں اور بابا ریشی کے ملحقہ علاقہ جات میں دوران شب تازہ برفباری ہوئی کچھ ایک مقامات پر قریب دو فٹ تازہ برف ریکارڈ کی گئی۔کپوارہ میں زیڈ گلی کے مقام پر تین فٹ، کیرن فرکیاں گلی 3فٹ، سادھنا گلی ساڑھے تین فٹ، کوپرا، اوپر نیچیاں اور جبڑی میں ایک فٹ جبکہ شمس پورہ میں8انچ تازہ برف گری ہے۔اس کے علاوہ نوگام سیکٹر،چوکی بل ،میلیال ،مژھل اور اس کے مضافاتی علاقوںجبکہ بانڈی پورہ میں گریز اور اس کے گردونواح میںبھاری برفباری کی اطلاعات ملی ہیں۔مغل روڑ پر کئی علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف گری ہے۔پیر پنچال پہاڑی سلسلے کی دوسری جانب سرینگر جموں شاہراہ پر واقع متعدد مقامات پر بھی موسلا دھار بارشیںہوئیں جن میں جواہر ٹنل، بانہال، شیطانی نالہ، رام بن ، رامسو اور پتنی ٹاپ شامل ہیں۔تاہم شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہی ۔بانہال سے محمد تسکین کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ کے آر پار جواہر ٹنل اور بانہال پر آخری اطلاعات موصول ہونے تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔ادھر سال نو کی پہلی برف  سے ضلع کرگل میں طویل مدتی خشک سالی کا موسم بالآخر ٹوٹ گیا اور ضلع میں برف باری کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا ۔گرگل زنسکار سڑک کو حالیہ برف باری کے باعث بند کر دیا گیا  ہے جبکہ سرینگر لہیہ شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی  بند رہی۔تاہم کرگل لہیہ روڑ کو مسافروں کی نقل وحمل کے لئے کھلا رکھا گیا ہے ۔ضلع کرگل اور اس کے ملحقہ علاقوںمیں1سے1.5فٹ برف کی پرت بچھ گئی ہے۔ کرگل کے سرچی بٹالک علاقے کے نذیر حسین کا کہنا ہے کہ سال نو کے جنوری ماہ میں کم سے کم 3فٹ کی برف پڑنی چاہئے جو فصل خاصکر خوبانی کی پیداوار کے لئے بہتر ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاترا: لینڈ سلائیڈنگ کے دوران خاتون یاتری جاں بحق، 3 زخمی
تازہ ترین
جی ایم سی جموں میں دو خاتون ڈاکٹروں پر حملہ، ایف آئی آر درج، جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
تازہ ترین
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب

July 16, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ مناسب وقت پر وزیر اعظم پر بھروسہ کرنا چاہیے :جتیندر سنگھ

July 16, 2025
صفحہ اول

سپریم کورٹ کی ہدایت بہت پہلے گزر چکی ریاستی حیثیت جلدبحال کی جائے:وزیر اعلیٰ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?