عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ زراعت کشمیر نے کل بھارت کے بین الاقوامی کشمیر زعفران تجارتی مرکز دسو پانپورمیں ایک میگا خریدار سیلر میٹنگ کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا افتتاح ایم ایل اے پانپور ریٹائرڈ جسٹس حسین مسعودی نے کیا۔مسعودی نے جموں و کشمیر کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوںنے کہا کہ خریدار فروخت کنندگان کی میٹنگ مقامی زراعت کو فروغ دینے، اقتصادی ترقی اور قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا اور علاقے میں زعفران کی فصل کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے علاقائی مصنوعات کو فروغ دینے، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے اور جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خریدار فروخت کنندگان کا اجلاس پانپور کے علاقوں میں مقامی زراعت کے کاروبار کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔مہمان خصوصی نے مختلف سیلرز کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سرتاج احمد شاہ نے کلیدی خطبہ دیا اور پروگرام کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی۔مختلف ریاستوں کے خریداروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔