کپوارہ// ہندوارہ میں دسویں جماعت کے ایک نا بالغ طالب علم کو پولیس نے مطلوب قرار دیکر گرفتار کرلیا۔منگل کی صبح طالب علم عمر مقبول راتھر ولد محمد مقبول راتھر ساکن نطنوسہ ہندوارہ کو پولیس نے منگل کونطنوسہ علاقے میں دسویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہورہے طالب علم کواُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرنے کیلئے سکول جارہا تھا۔وہ دسویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہونے جارہا تھا۔عمر مقبول کو سینٹر نمبر 5233 ہائی سکول نطنوسہ میں امتحان میں شامل ہونا تھا لیکن پولیس نے انہیں امتحان دینے سے قبل ہی گرفتار کیا جسکے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔پولیس نے اس کی تصدیق کی کہ مذکورہ طالب علم کپوارہ تھانے میں بند ہے۔