سرینگر// جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول اجوکیشن نے سوموار کو دسویں جماعت ریگولر مارچ سیشن کے سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کر دیا ہے جس میں کل407طلباءشامل ہوئے جن میں صرف 175طلباءکو کامیاب حاصل ہوئی جبکہ اس امتحان کے دوران کامیاب ہوئے طلباءکی مجموعی شرح 49.88فیصد رہی ہے ۔ بورڈ آف اسکول ایجو کیشن کے مطابق دسویں جماعت کے اس سالانہ امتحان میں کل 403امیدوار شامل ہوئے تھے جن میں133طلباءکو کامیاب جبکہ 232امیدواروں کوناکام قرار دیا گیا۔ بورڈ آف اسکول ایجو کیشن کے مطابق مارچ کے وسط میں لئے گئے دسویں جماعت کے رگیولرسیشن کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی شرح49.88فیصد رہی ہے ۔مارچ میں لئے گئے اس امتحان میں طلباءکو سلیبس میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی گئی تھی ۔ اس دوران انگریزی پرچے میں کامیابی کی شرح 66.34فیصد،حساب میں 47.42،اردو میں 64.86،سائنس میں 55.77اور سوشل سائنس میں 53.07فیصد شرح رہی ۔ جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول اجوکیشن کے جوائنٹ سیکریٹری ایم اے جالو نے کہا ہے کہ دسویں جماعت 2016 کے سالانہ امتحانات(رگیولر سیشن مارچ) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جو سوموار کی شام 5بجے سے بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے ۔