سرینگر//شمالی کشمیر کے درد پورہ لولاب کے سرکاری اسکول میں10ویں جماعت کے امتحانات میں 44امیدواروں میں صرف1امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ سماجی حلقوں میں ان مایوس کن نتائج سے ہلچل مچ گئی ہے اور اساتذہ کو جواب دہ بنانے پر زور دیا گیاہے۔ وہی سماجی میڈیا پر اس معاملے میں کافی مباحثہ بھی ہوااور لوگوں نے اپنے تاثرات درج کئے۔ بشری حقوق کارکن محمد احسن اونتو نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے اس معاملے میں حکام سے جواب طلبی کی درخواست کی ہے۔ اونتوکے مطابق کمیشن نے اُنکی دائر کردہ عرضی کوبغرض سماعت وصول کیا اورممکنہ طورپرچیئرمین ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی 15جنوری بروزسوموار کوجموں میں قائم کمیشن کے چیمبرمیں اس عرضی کوزیرسماعت لائیں گے ۔